وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی پیٹرول مہنگا کرنے کی شرط تسلیم کرلی۔

واشنگٹن: وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان پر پیٹرول مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کےلیے زور دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔

بعدازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکام نے پیٹرول پر سبسڈیز نہ دینے پر زور دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز میں کمی پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت ان سبسڈیز کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ 2019 میں پاکستان نے آئی ایم ایف سے 3 سال میں 6 ارب ڈالر قرض لینے کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے اب تک تین ارب ڈالر مل چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں