پی ٹی آئی کے استعفیٰ، ارکان سے ون آن ون ملاقات کروں گا، راجہ پرویز اشرف اسپیکر اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کے معاملے پر بلانے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق رولنگ دے چکا ہوں اور بہت جلد پی ٹی آئی کے اراکین کو بلا کر قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ استعفے قانون کے مطابق منظور ہوں گے اور استعفیٰ دینے والے ارکین کو اپنے چیمبر میں بلا کر ون آن ون ملاقات کروں گا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ استعفوں کی منظوری کا عمل جلد شروع ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں