معاشی دہشت گردوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالیں گے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی سابقہ ​​حکومت پر ملکی معیشت کی تباہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’معاشی دہشت گردوں‘ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے گا۔

اسلام آباد: وزیر داخلہ نے کہا کہ نو فلائی لسٹ کو دوبارہ مرتب کیا جائے گا، معاشی دہشت گرد قوم کے مجرم ہیں اور انہیں ملک سے بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو اپنی نااہلی، کرپشن اور قومی خزانے کو لوٹنے پر قوم سے اجتماعی معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جس شخص نے قرض کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کو ترجیح دینے کا اعلان کیا تھا، اس نے بیرونی قرضوں کے حصول کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور پھر بھی کوئی میگا پراجیکٹ شروع کرنے میں ناکام رہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کے نام پر اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا اور کرپشن کو نظر انداز کیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی مقابلے کے بعد تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا اور الزام لگایا کہ عمران خان نے فرار کے راستے تلاش اور غیر آئینی طریقوں سے آئین کی روح کو شکست دینے کی کوشش کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں