افغانستان: مزارشریف میں دھماکا،5افراد جاں بحق درجنوں زخمی

افغانستان کے شہر مزار شریف میں مسجد کے اندر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 65 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابو علی سینا بلخی ڈسٹرکٹ اسپتال کے سربراہ غوث الدین انوری کے مطابق مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم  5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قندوز شہر کے سرداور علاقے میں بھی ایک دھماکہ ہوا۔ تاہم وہاں سے ابھی تک کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 19اپریل کو بھی کابل میں لڑکوں کے ایک اسکول کے باہر دو بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں