کیرن پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرن پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کیرون پولارڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ  میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

کیرون پولارڈ نے2007 میں ایک روزہ اور 2008 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ڈیبیو کیا ، انہوں نے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں  ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

https://www.instagram.com/p/CclDLuEpLjl/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

اس کے علاوہ  پولارڈ کوانٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 لگاتار چھکے مارنے والے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں