فواد چودہری کا اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات میں بگاڑ کا اعتراف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کئی مہینوں سے خراب ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات  نے نجی ٹی وی  چینل کے پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی تھی جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا  کہ عمران خان اتنی لمبی پلاننگ نہیں کرتے، عمران خان سازشی آدمی نہیں ہیں نہ ہی ان  میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ سازش کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں