وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مملکت سے ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے صدر کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کے علاوہ گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لئے بھجوائی گئی سمری پر بات چیت کی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں مملکت کے امور کی ہموار بجا آوری اور قومی سلامتی جیسے حساس معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تلخی کو بھی کم کرنے کی کوشش کی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین اور قوانین کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں۔

نئی حکومت کی تشکیل کے بعد انہوں نے صحت کی خرابی کی وجہ سے وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف ہی نہیں، ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے حلف لیا تھا۔

گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی لیکن صدر مملکت نے وفاقی وزرا سے بھی حلف نہیں لیا تھا۔

اس کے علاوہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کی سمری بھی ایوان صدر میں ہے لیکن صدر عارف علوی نے اسے التوا میں رکھ کر عمر چیمہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کررکھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں