وزیراعظم کا روزہ داروں کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان

اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے عید تک 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت550 سے کم کر کے پنجاب میں 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی امداد کرے،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں