اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفہ پلٹ چکا ہے، مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے، اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں