صدر عارف علوی کی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کے باوجود صدر مملکت عارف علوی نے عمر سرفراز چیمہ کو عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کل گورنر پنجاب کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی جس پر آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ان کے عہدے پر بدستور کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ  گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔

قبل ازیں پریس کانفرنس میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے برطرفی کے حکم نامے پر کہا تھا کہ صدر مملکت ہی مجھے عہدے سے ہٹا سکتے ہیں ان کے احکامات آنے تک بدستور کام کرتا رہوں گا۔

ساتھ ہی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری بھی موخر کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں