پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے، وہ آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھائیں گے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت ہوا۔

سیکریٹری قانون ساز اسمبلی کے مطابق  پی ٹی آئی امیدوار سردار تنویر الیاس نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کے وزارتِ عظمیٰ کےامیدوار سردار تنویر الیاس پہلے اسمبلی پہنچے جبکہ سردار عبدالقیوم نیازی بھی اسمبلی میں موجود تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سمری پر دستخط کیے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہونا تھا جس میں 14ویں وزیراعظم کا انتخاب ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار میر اکبر اور حافظ حامد رضا نے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو منایا، اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری صدر آزاد کشمیر کو بھیجی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے سردار تنویر الیاس کو وزراتِ عظمیٰ کیلئے نامزد کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں