میری رفتار سے عمران خان کو گھبراہٹ ہوگی جبکہ عوام کی گبھراہت ختم ہوگئی، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے کام کرنے کی رفتار سے عمران خان کو گھبراہٹ ہوگی لیکن عوام کی گبھراہت ختم ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں میٹرو سروس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے غریب قوم کی ترقی کے لئے کام کرے لیکن سابق حکمرانوں کوعوام سےکوئی غرض نہیں تھی، سابق وزیراعظم کے پاس ہیلی کاپٹر اور وزرا کےپاس بلٹ پروف گاڑیاں تھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا چین پاکستان کا ایک عظیم دوست ہے، چین پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا، چین نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحفے پر چینی صدرشی جن پنگ کے مشکور ہیں۔ لاہور کا اورنج لائن منصوبہ چین کا تحفہ ہے، اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کا ایک دھیلا ثابت نہیں ہوسکا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جو کام سے محبت اور قوم کے لیے کام کرتا ہے وہ قوم کا تاج ہیں، جو قوم کے وسائل ضائع کرتے ہیں انہیں خدا حافظ کہتے ہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وعدوں کی تکمیل کا وقت آپہنچا، مشکل یہ ہے کہ سابق حکومت کے وزیر اعظم پر گھبراہٹ یہ ہے کہ سیاسی اتحاد نے شہباز شریف کو وزیر اعظم چنا ہے۔ میں تو اسی رفتار سے کام کروں گا۔ عمران خان کو گھبراہٹ ہوگی لیکن عوام کی گبھراہت ختم ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی اعدادوشمار سےمتعلق کبھی غلط بیانی نہیں کروں گا، قرضوں کا سود اور تنخواہیں قومی آمدنی سے ادا ہوتی ہیں، پی ٹی آئی دور سے ایک حد تک دفاع کے اخراجات بھی قرضوں سے ادا کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں