وزیر اعظم نے اسلام آباد میٹرو سروس کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس منصوبے کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے پشاور موڑ تک میٹرو بس سروس منصوبے  پر کام 4 سال سے تعطل کا شکار تھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ عظمی کا قلمدان سنبھالتے ہی میٹرو بس اسلام آباد کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے سروس کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

میٹرو بس اسلام آباد پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک روازنہ ہزاروں مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ بعد ازاں میٹرو بس سروس کی توسیع کرکے اسے روات تک لے جایا جائے گا۔

بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پشاور موڑ تااسلام آبادایئرپورٹ میٹروبس سروس کا افتتاح باعث اعزاز ہے، رمضان میں مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو یہ تحفہ نواز شریف نے 2017 میں دیا لیکن بد قسمتی سے حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی بد ترین تاخیر کا شکار ہوگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

وزیر اعظم نے اسلام آباد میٹرو سروس کا افتتاح کر دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں