سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا اسپیکر قومی اسمبلی سے میڈیا کی آزادی کا مطالبہ

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، سول امریت کے دور کا خاتمہ ہواہے۔سول امریت کے خاتمے پر تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ راجہ پرویز اشرف کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ڈکٹیٹر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے پارلمانی رپورٹر کا دفتر بند رکھا ہوا تھا، بطور انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی سپیکر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اپنے پہلے ہی دن پی آر اے کے دفتر کو کھولنے کا احکامات جاری کرے، ہمارے میڈیا کے دوستوں کو سابقہ حکومت نے پارلیمنٹ سے باہر رکھا۔

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میڈیا کو پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ لاجز میں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ ہماری آواز عوام تک پہنچائے، ہمارے جمہوری دور میں آج میڈیا کے حوالے سے سابقہ حکومت کے سیاہ کردار ختم ہونے والا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت نے میڈیا کی آواز کو بند کیا تھا, پاکستان پیپلزپارٹی آزاد اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی حکومت سے قبل  میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ ہاوس میں جدھر تک آنے کی اجازت تھی، وہاں تک دوبارہ اجازت دی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں