وسیم اکرم 30 سال قبل کیسے دکھتے تھے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ریٹائرمنٹ کے کئی سال بعد بھی خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔

سوئنگ کے  سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک موجودہ اور ایک تقریباً 30 سال پرانی ہے۔

وسیم اکرم نے تصویر میں دیگر ہیش ٹیگز کے ساتھ بنگلا دیش کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے 30 سال قبل والی تصویر بنگلادیش میں لی گئی تھی۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم  پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

وہ ون ڈے  کرکٹ میں 502 وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کے مرلی دھرن (534 وکٹیں) کے بعد 500 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 414 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں