وسیم اکرم سوٹ بوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں اتر گئے، وجہ کیا بنی؟ جانیے

بغیر شرٹ پول میں اترنے پر تنقید کے بعد وسیم اکرم سوٹ بوٹ پہن کر پول میں اتر گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سوشل میڈیا پر بغیر شرٹ پول میں اترنے پر تنقید کے بعد سوٹ بوٹ پہن کر پول میں اترگئے ہیں۔

سوئنگ کے سلطان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جبکہ ان کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جب پہلے بغیر شرٹ کے اترا تو خوب تنقید ہوئی، لو اب سوٹ بوٹ پہن کر نہانے اتر گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم کی بغیر شرٹ پہنے نہانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر تنقید کرتے ہوئے صارفین ان پر برس پڑے تھے۔

بغیر شرٹ والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا تھا کہ ’کیا مسلمان کے نہانے کا یہ طریقہ کار ہونا چاہیے‘۔

سوئنگ کے سلطان خود پر ہونے والی تنقید کو اکثر نظر انداز کردیا کرتے ہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

وسیم اکرم کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیے کہ صحتمندانہ طرز زندگی اپنانے کی کوشش کریں، میں جلد ہی 55 سال کا ہوجاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی صحتمند طرز زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہوں اور آپ لوگوں کو بھی میرا یہی پیغام ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو لوگ فضول تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ان کو میرا پیغام ہے کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں جبکہ منفی تبصروں سے پتا چلتا ہے کہ آپ کا بیک گراؤنڈ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسے لوگوں کے بزرگوں سے ہمدردی ہے، مجھ سے غلطی ہوگئی آئندہ تھری پیس سوٹ پہن کر تیراکی کی تصویر شیئر کروں گا اور اگر یہ بھی نہیں پسند تو گھاگھرا پہن لوں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں