عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کروا سکتی ہیں، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کوخطرہ ہے، عالمی طاقتیں عمران خان کومرواسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن میں تاخیرکریں گے، چوروں کواوپرلانا عالمی سازش ہے، لوگ ان کو دیکھنا نہیں چاہتے، فیصلوں کے ساتھ کیسے کھڑے ہونگے، لندن سے فوج کوگالیاں دینے والے اب بوٹ پالش کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ سازش کے تحت عظیم فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، لوگ اپنے پاسپورٹ پھاڑ رہے ہیں، برے وقت میں ساتھ چھوڑنے والا اصلی اورنسلی نہیں ہوتا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ منحرف ارکان کس منہ سے سیاست کریں گے، میرےجلسے میں کبھی فیملیز نہیں آئیں، لال حویلی جلسے میں اس مرتبہ پورے خاندان آئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی بے وقوفیوں نےعمران خان کودوبارہ زندہ کردیا، 16 اپریل کوکراچی میں عوام کا سمندر ہو گا، میری دعا ہے ایم کیوایم کی بات بن جائے، انہوں نے اتوارکے روزمیرے دفترسے فائلیں اٹھائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 15جون کی تاریخ دیتا ہوں عمران خان کال دے گا، اسلام آباد کی کال دینے سے پہلےعمران خان کی جان کوخطرہ ہے، عمران خان کوجیل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے، نوازشریف نئے پاسورٹ کے ساتھ آئیں گے۔