سینئر صحافی حامد میر بھی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سینئر صحافی حامد میر نے حکومت کو پی ٹی آئی پر تنقید کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی آج کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے صبر کا فیوز اڑ چکا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوگی گوگی گوگی بشریٰ بشریٰ بشریٰ دن رات بس یہی سن رہے ہیں۔

اگر آپکو کسی انگوٹھی کا سراغ مل گیا ہے تو مقدمہ بنا کر گرفتاری کریں صرف کہانیاں نہ سنائیں ۔حامد میر نے کہا کہ عوام کے صبر کا فیوز اڑ چکا ہے۔ عوام پوچھ رہے ہیں کہ بجلی کدھر گئی مہنگائی کب قابو کرو گے لیکن کوئی جواب نہیں گوگی گوگی بشریٰ بشریٰ۔خیال رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نےسیاسی انتقام کیلئےغیرملکی سرمایہ کاروں سےبدلہ لیا،شہبازشریف کی ضدمیں آپ نےترک کمپنیوں کےساتھ کیاکیا ہے۔اسلا م آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پشاورمیں خیبرپختونخوا کےعوام کےٹیکس کے پیسے کو استعمال کیاجارہاہے،فرح خان بشری ٰ بی بی اور عمرا ن خان کے لیے پیسہ بنانےمیں مصروف تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چارسال مافیاکی جیبیں بھری گئیں سال میں پی ٹی آئی کی حکومت میں آٹااسمگل کیاگیاتھا۔ان کا کہنا ہے کہ نیاالیکشن مانگ رہےہیں لیکن استعفےنہیں دینے اورمراعات سے مستفید ہونا ہے،

الیکشن چاہیے تو جائیں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں۔چند روز قبل وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کے سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیرمقدم کرتے ہیں، کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس کی منظوری پارلیمان اور حکومت دے گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان سے2021ء میں مذاکرات شروع ہوئے، یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں، افغان حکومت ان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہی ہے، مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیرمقدم کرتے ہیں،مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے، کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس کی منظوری پارلیمان اور حکومت دے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں