آؤعمران کو گرفتار کرو پھر انجام بھی دیکھ لینا، شہبازگل کی دھمکی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے خبردار کیا ہے کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کا انجام دیکھ لے گی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہاکہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ لگاتار دھمکیاں دے رہے ہیں کہ عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو کر دکھائے۔لگتا ہے آپ (رانا ثنا اللہ )نے عمران خان کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے کہ جو ڈر کر بھاگ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے،آؤ گرفتار کرو پھر انجام بھی دیکھ لینا۔
Load/Hide Comments