امریکہ نے تیل کا ایک ٹینکر ضبط کیا تو ایران نے دو ٹینکر پکڑ لیے

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یونان کے دو آئل ٹینکر ز کا تیل قبضے میں لے لیا۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ امریکہ نے یونان کے قریب سے ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لیا تھا جس کے جواب میں اسی ہفتے ایران نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کے دو آئل ٹینکرز کا تیل قبضے میں لے لیا ۔ سپریم لیڈر کے مطابق یہ کارروائی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کی گئی۔

ایرانی انقلاب کے روحِ رواں آیت اللہ خمینی کی برسی کے موقع پر اپنے 80منٹ طویل خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا "انہوں نے یونان کے ساحل سے ایران کا تیل چرایا، پھر ہمارے موت سے بے خوف بہادر جوانوں نے دشمن کا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔”

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں