وزیراعظم شہباز شریف کا سوات میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ ن

یشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی درخواست پر وزیر اعظم نے فوری کارروائی کا حکم دیددیا۔ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کےپتنئی مینگورہ علاقے میں آگ بجھا رہے ہیں ۔خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے ۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے آگ بجھانے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آگ بجھانے کے لئے فضائی امداد فوری فراہم کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں