لاہور میں پولیس اہلکار کا طالب علم پر شدید تشدد

لاہور(سٹاف رپورٹر) لاہور تھانہ مسلم ٹاؤن میں تعینات اہلکار نےطالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔۔ پولیس اہلکار نے طالبعلم کو پولیس گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ فوٹیج منظر عام پر آئی جس میں کانسٹیبل طالبعلم کو گاڑی میں بٹھاتا اور تشدد کرتا ہے جبکہ طالبعلم پولیس اہلکار کے پاؤں بھی پکڑتا ہے لیکن پولیس اہلکار تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
پولیس کا موقف ہے کہ نجی کالج کے طالبعلم گزشتہ روز روڈ بلاک کر کے شور شرابا کر رہے تھے جس پرطالبعلم کو گرفتار کر کے تھانے لیجایا گیا اور مقدمہ درج کیا گیا ۔
Load/Hide Comments