کشمیری نوجوان نےایمانداری کی مثال قائم کر دی

کوٹلی ،آزاد کشمیر(نیوزڈیسک)کوٹلی میں تیمور نامی نوجوان نے روڈ پر پڑے شاپر سے ملنے والی (26) لاکھ روپے کی خطیر رقم اصل مالک کو واپس لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کردی، مین بازار کچہری روڈ پر واقع سیور فوڈ کے کم عمر نوجوان محمدتیمور ولد لیاقت سیور فوڈ کی دوکان پر ملازم ہے

صبح جب وہ اپنی دوکان کھولنے کے لئے باہر کھڑا تھا،پاس سے تیز رفتار میں گزرنے والے موٹر سائیکل سے شاپر گراجسکو دیکھتے ہی تیمور نے موٹر سایکل سوار کو رکنے کے لئے آواز دی،لیکن موٹر سائیکل سوار نے آواز نہ سنی اور نکل گیا،کچھ دیر بعد جب وہ رقم کی تلاش میں تیمور کی شاپ کے باہر سے گزرا تیمور نے اسکو پہچان لیاتیمور نے اسکو رقم والا شاپر حوالے کیا،تو اسکے رونگھٹے کھڑے ہوگئے،نوجوان نے رقم وصول کرکے تیمور کی حوصلہ افزائی کے لئے کچھ نقدی رقم بطور انعام دینا چاہی جو تیمور نے لینے سے انکار کردیا،ایمانتدار نوجوان تیمور لیاقت ولد محمد لیاقت(مرحوم) کوٹھیاں کا رہائشی اور گجر فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں