اینڈریو میکڈونلڈ آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے اینڈریو میکڈانلڈ کوآسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اینڈریو میکڈانلڈ کے ساتھ تین برس کا معاہدہ کیا  گیا ہے۔اینڈریو میکڈانلڈ نے کہا کہ اب تک سفر خوشگوار رہا ہے، کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔

 اینڈریو میکڈانلڈ کو جسٹن لینگر کے الگ ہونے پر عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا، اینڈریو میکڈانلڈ پاکستان کا تاریخی  دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے کوچ  تھے۔

سابق ٹیسٹ آل راونڈر اینڈریو میکڈونلڈ 2019 میں آسٹریلوی ٹیم  کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہو ئے تھے۔

اینڈریو میکڈونلڈ آسٹریلوی کرکٹ کوچ اور سابق کرکٹر ہے انہوں نے وکٹوریہ اور جنوبی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے لیے کھیلا۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ میچ کا آغاز 3 جنوری 2009ء کو سڈنی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیا۔

 میکڈونلڈ نے انڈر 19 لیول میں آسٹریلیا کی نمائندگی بھی کی اور وہ پرائم منسٹر الیون کے لیے بھی کھیل چکے ہیں، بطور کھلاڑی ریٹائر ہونے کے بعد وہ کرکٹ کوچ بن گئے۔

انہوں نے وکٹوریہ کے سینئر کوچ کے طور پر اپنے پہلے سال میں شیفیلڈ شیلڈ جیتا تھا، وہ رائل چیلنجرز بنگلور کے بولنگ کوچ اور انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ بھی تھے۔

 اکتوبر 2019ء میں انہیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ساتھ جسٹن لینگر کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا۔ 5 فروری 2022ء کو جسٹن لینگر کے استعفیٰ کے ساتھ میکڈونلڈ کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں