چیئر مین رحمۃ للعالمین اتھارٹی ڈاکٹر انیس احمد مستعفی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئر مین رحمۃ للعالمین اتھارٹی ڈاکٹر انیس احمد مستعفی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق انہو ںنے اپنااستعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دیا۔
یاد رہے کہ رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کی مدت 10 جون کا ختم ہوجائے گی۔ اتھارٹی کی تحلیل سے موجودہ تمام ممبران بھی فارغ ہوجائیں گے۔
موجودہ حکومت نے نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی کا ترمیمی بل لانے کی تیاری کرلی۔وزیراعظم کی ہدایت پر اتھارٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ حکومت نے نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی کا آرڈیننس پیش کیا تھا۔ اتھارٹی سے متعلق آرڈیننس چار ماہ تک ایکٹ نہ بن سکا۔
Load/Hide Comments