وزیراعظم لوڈشیڈنگ پر برہم، ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

نجی ٹی کے مطابق وزیراعظم نے بجلی کے محکموں سے منسلک افسران پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور عدالت میں پیشی کے بعد فوری متعلقہ افسران کو طلب کیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے طلب کیا گیا اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا ہے جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور (ن) لیگ کے سینئر رہنما شریک ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں