پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی۔سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق سسٹم میں ایل این جی بروقت شامل نہ کرنے پر گیس کی قلت ہوئی، ایل این جی کا جہاز کراچی میں لنگر انداز نہ ہونے کی وجہ سے سسٹم میں گیس کی کمی آئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کیپٹو پاور پلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند کی گئی ہے، جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کردی ہے۔اعلامیے کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں