وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی ایک جونیئر اہلکار نے دھلائی کر دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )باوثوق ذرائع کے مطابق مصدق ملک وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کی ایک جونیئر اہلکار نے دھلائی کر دی۔ اطلاع کے مطابق شعبہ انجینئرنگ کے ایک افسر نے مصدق ملک کی طرف سے تضحیک آمیز رویے سے طیش میں آ کر ان کے منہ پر تھپڑ رسید کئے۔ہاتھ میں انگوٹھی ہونے کی وجہ سے ان کے چہرے پر زخم آئے۔
سیکورٹی اہلکاروں نے مذکورہ افسر کو قابو کر کے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔عوامی حلقوں میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ عوام حالیہ مہنگائی اور پیٹرول کے اضافے کے بعد اب سری لنکا کی طرز پہ حکمرانوں کے خلاف رد عمل کا اظہار کرنے پہ مجبور ہو رہے ہیں ۔
Load/Hide Comments