سپریم کورٹ میں گزشتہ چار ماہ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں کمی کا دعویٰ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ میں گزشتہ چار ماہ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں کمی ہوئی۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں 1182 مقدمات کم ہوئےجبکہ سپریم کورٹ میں 31 جنوری تک زیر التواء مقدمات کی تعداد 53964 تھی۔

۔ترجمان سپریم کورٹ نے مزید بتایا کہ زیر التواء مقدمات میں کمی سے مقدمات کی تعداد 52 ہزار 796 ہو گئی ہے۔یکم فروری سے اکتیس مئی تک سپریم کورٹ میں 6 ہزار پانچ سو نو مقدمات کا اندراج ہوااور سپریم کورٹ نے یکم فروری سے اکتیس مئی تک 7ہزار 691 مقدمات نمٹائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں