پاکستان میں سونا پھر مہنگا ہو گیا

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے

جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1867 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں