سابق چیف جسٹس محمد شیراز کیانی مرحوم کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

ڈڈیال(سٹاف رپورٹر)سابق چیف جسٹس محمد شیراز کیانی مرحوم کی پہلی برسی میں وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق نے شرکت کی ۔مرحوم چیف جسٹس محمد شیراز کیانی کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی ۔جہاں بڑی دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ج

س میں جسٹس آزادجموں و کشمیر سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر،چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ، جسٹس حبیب ضیاء، جسٹس لیاقت شاہین ، جسٹس سردار اعجاز، جسٹس خالد رشید ،کنسٹوڈین آزادکشمیر چوہدری خالد یوسف،سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان،صدرppp آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین،وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق،سابق جسٹس سردار حمید،چوہدری جہانداد،سابقوزراء سردار فاروق سکندر خان،چوہدری افسر شاہد،راجہ واجدالرحمن، جوڈیشل آفیسران، ڈائریکٹر لوکل کورنمنٹ راجہ فیاض،جوائنٹ سیکرٹری ہائکورٹ بار شیخ عادل،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راجہامتیاز حسین ایڈوکیٹ،صدر بار ایسوسی ایشن کوٹلی راجہ مسعود ایڈوکیٹ،سابق ایڈوکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان ایڈوکیٹ،راجہ خالد محمود ایڈوکیٹ،راجہ فیاض حیدر نوابی ایڈوکیٹ،صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری منصف علی ایڈوکیٹ،راجہ طارق محمود ایڈوکیٹ آف ڈھیری رستم،سردار جمیل صادق ایڈوکیٹ،شوکت کیانی ایڈوکیٹ،راجہ ظفر اقبال،عبدالسلام عارف،چوہدری اورنگزیب سمیت میڈیا کے نمائندگان سول سوسائٹی کےسینکڑوں نمائندہ افراد کی شرکت۔قبل ازیں ان کے مزار پر سلامی دی گئی اور چیف جسٹس راجہ صداقت حسین نے پھول چڑھائے۔ گھر میں قرآن خوانی کی گئ۔جبکہ حامد سلطانی نے نعت رسول ﷺ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقعہ پر ان کے آبائی گاؤں "حویلی بگال ڈڈیال” میں تعزیتی ریفرنس انعقاد پذیر ہوا ۔جس میں مقررین جسٹس آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر ،چیف جسٹس آزادجموں کشمیرجسٹس صداقت حسین راجہ،صدرpppآزادکشمیر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین، کسٹوڈین خالد یوسف، سردار فاروق سکندر، ضلع قاضی محفوظ احمد، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور راجہ امتیاز حسین ایڈوکیٹ،صدر کوٹلی بار ایسوسی ایشن راجہ مسعود ایڈوکیٹ،صدر بار ایسوسی ایشن ڈڈیال چوہدریمنصف علی ایڈوکیٹ،چیف جسٹس محمد شیراز کیانی مرحوم کے صاحبزادے محسن شیراز کیانی ایڈوکیٹ و دیگر مقررین نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں ٹربیوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم چیف جسٹس محمد شیراز کیانی مرحوم کی آزادکشمیر عدلیہ کیلیئے لازوال خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

مرحوم نڈر،منصف مزاج اور مظلوموں کے لیے امید کی کرن تھے۔بحیثیت وکیلاور جج ،اس فیلڈ میں نئے آنے والوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔مرحوم کے عہد کے دوران دنیا بھرمیں” آزادکشمیر عدلیہ” کے وقار اور مقبولیت میں اضافہ ہوا ۔چیف جسٹس محمد شیراز کیانی مرحوم کے والد راجہ گلتاسب خان ، چچا راجہ رجاسب خان، صاحبزادگان محسن شیراز کیانی ایڈوکیٹ،احسن شیراز کیانی اور حیدر شیراز کیانی نے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔تقریب کے اختتام پر قاضی محفوظ احمد نے چیف جسٹس شیراز کیانی مرحوم کی آخرت میں بلندی درجات اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں