ایس ایس پی میرپور صدرآزادکشمیر کوپروٹوکول دیتے دیتے نالے میں جاگرے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آسمان کی طرف منہ کرکے تھوکنے کاانجام ایس ایس پی میرپورکامران علی صدرآزادکشمیربیرسٹرسلطان محمودچودھری کوپروٹوکول دیتے دیتے نالے میں جاگرے۔دونوں ہاتھ اوربازوزخمی۔چارروزتک دفترڈیوٹی سے آف رہے ۔شہریوں کوبلاوجہ مقدمات میں الجھانے والے پرخداکی ماردیکھ کرلوگوں کاایمان تازہ ہوگیا
تفصیلات کے مطابق صدرآزادکشمیربیرسٹرسلطان محمود چودھری کی پروٹوکول ڈیوٹی پرتعینات آسمان کی طرف منہ کرکے تھوکنے والے ایس ایس پی میرپورکامران علی اس وقت چھناکے کی آوازکیساتھ کھاڑک میں واقع نالے میں جاگرے جب وہ قریبی تعلقات دکھانے اورافسران وماتحت ملازمین پررعب جمانے کی مشق میں مصروف تھے بتایاجاتاہے کہ موصوف کے دونوں ہاتھ اوربازوزخمی ہیں جبکہ نالے کے کیچڑکیوجہ سے ان کی وردی سمیت کوئی چیزمحفوظ نہیں رہی شہریوں کوبلاوجہ مقدمات میں الجھانے والے کے انجام پرلوگوں کاخداپرایمان تازہ ہوگیاہے۔