عمران خا ن کے بیان کیخلاف پونچھ میں پیپلزپارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی کال پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یٰسین صاحب کی ہدایت پر، سابق وزیر اعظم پاکستان کے پاکستان کے بارے میں متنازعہ بیان کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرے میں عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا.مظاہرے کے اختتام پر ممبر سی سی سردار عبدالقيوم ایڈووکیٹ، سینئر رہنما وصدر بار عباسپور سردار مشتاق ایڈووکیٹ، چئیرمین کلچرل ونگ پی پی پی آزادکشمیر سردار فیصل نسیم، سیکرٹری جنرل حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 گوہر ایوب، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی وائی او آزادکشمیر سردار فیصل خان، صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل عباسپور سردار فیاض خان، جنرل سیکرٹری مطلوب ماگرے، مولانا خلیق الرحمان، صدر مشتاق صاحب، مناف ایوب، طاہر بشیر، سردار جاوید ، ریاض ماگرے ، کبیر اعوان اور عمر چغتائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان کے متنازعہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں