آزادکشمیر حکومت کی خرابیاں اپنی ، الزام شہباز شریف کو دے رہے ہیں، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم و سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت کی خرابیاں اپنی ہیں مگر الزام شہباز شریف کو دے رہے ہیں جو زبان یہ وزیراعظم پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ان سے بات کریں پیسے نہ کاٹیں اس طرح سے نظام نہیں چلتا ہم بجٹ کٹ کے معاملے پر حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے تھے مگر کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ معاملہ لٹکتا رہے، حریت رہنما یاسین ملک کی سزا والے دن کشمیری چکوٹھی کی طرف لانگ مارچ کررہے تھے اور حکومت لانگ مارچ کررہی تھی اور اس کے وزیراعظم اور وزراء اسلام آباد جاکر لیٹ کر سگریٹ پی رہے تھے، حکومت پاکستان نے انتظامی بجٹ میں 5 ارب روپے کا اضافہ کیا، وزیراعظم آزادکشمیر نے اسمبلی اجلاس اپنے خطاب میں میری تعریف کی، مسلم لیگ ن کے کاموں کا تذکرہ کیا ان کا شکریہ مگر اپنی کابینہ کے اراکین کی حرکات اور اسمبلی میں کی گئی تقاریر کا جائزہ بھی لیں، یہ وزرا جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں بجٹ پر کٹ عمران خان نے جنوری میں لگایا اور آزادکشمیر حکومت کو خط لکھا ترقیاتی بجٹ پاکستان کا 11 سو ارب سے کم کرکہ عمران خان نے 600 ارب اور پھر پانچ سو تک لے آیا یہ سارے کام اس کے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل اے 2 (اسلام گڑھ) کے مقام پر مسلم لیگ ن کے کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم و سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اپنے دو روزہ دورہ میرپور پر جب حلقہ ایل اے 2میں اسلام گڑھ پہنچے تو مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عوامی ایم ایل اے محمد نذیر انقلابی،لیگی رہنماؤں راجہ محمد ریاض، لالہ تصدق رفیقی، صوفی راجہ محمد بوستان، راجہ محمد الیاس، ارشد حسین مٹھہ، سابق ایڈمنسٹریٹر عامر رزاق، سابق کوارڈینٹر محمدتوقیر نجیب ایڈووکیٹ،،صدریوتھ تنویرسردار، انچارج سوشل میڈیا ایل اے2 راجہ سبیل خالد،یوتھ رہنماؤں نقاش خالد، ذین معروف، اصغر علی، بلال سلیم، نزاکت چوہدری، حمزہ اقبال،، اسامہ ذوالفقار، فرحان پرویز اور حلقہ ایل اے2 کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔ سابق وزیر حکومت سید شوکت علی شاہ، مسلم لیگی رہنما فدا حسین کیانی بھی سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ہمراہ تھے۔

راجہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کے اعزاز میں محترم محمد نذیر انقلابی نے پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں حلقہ بھر سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے سابق وزیر سید شوکت علی شاہ نے کہا کہ کشمیریوں کو راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر ہمیشہ فخر رہیگا جہاں بھی گئے ہمیں اس بات کا احساس ہوا کہ تحریک آزادی کشمیر اور راجہ فاروق حیدر لازم و ملزوم ہیں لوگ ان کے جاندار باجرات اور دلیری کے باعث ہمیں بھی احترام دیتے ہیں۔ سابق امیدوار اسمبلی نذیر انقلابی نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان ہمارا فخر ہیں ان کے مقابلے میں ہمارے سیاست دان بونے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسے لگا کر لوگوں کی راتیں رنگین کرنے والوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنا کام کرو۔ت

قریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ نوازشریف کے جانثار پیچھے بیٹھیں اور جنہوں نے جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وہ فرنٹ پر کھیلیں جماعت کارکنوں سے ہے اور کارکنان میں زیادہ اہمیت انہی کو حاصل ہے جو جماعتی ڈسپلن پر قائم رہے نذیر انقلابی سے کہتا ہوں پرانے کارکنان کا خیال رکھیں ان کے ساتھ کھڑے ہوں لیکن جو کسی وجہ سے باہر نکل گئے انہیں بھی واپس لائیں اور جماعت کو منظم و مظبوط بنا ئیں،انہوں نے کہا کہ میں کسی عہدے کا امیدوار نہیں نوازشریف کا کارکن ہوں ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ یہ جماعت ہم سب کی ہے میرے پاس کوئی عہدہ ہو یا نہ ہو نوازشریف کے ساتھ ہوں۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ شکست کا کوئی وارث نہیں ہوتا بانجھ ہوتی ہے جیت کے سب دعوے دار ہوتے ہیں میرے خلاف اپنے ہی لوگ عدم اعتماد لیکر آرہے تھے میں نے سب کا پردہ رکھا ہے اگر سارا قصور میرا ہے تو جن کو ذمہ داریاں سونپ رکھی تھیں وہ کیا کرتے رہے ماسواے چند کے باقیوں کی بھی کارکردگی کیا ہے اب منافقین، جانثاروں اور وفاداروں کے درمیان تمیز ہی نہیں رہی ہے کیا کیا جائے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ 2016 کا الیکشن میں نے لڑا تھا ہر حلقے میں گیا تین دن تک تو بستر تک نہیں ملا،پاوں سوجھ گئے تھے اور واضع اکثریت کے ساتھ مسلم لیگ ن کی حکومت بنائی، 5 سال یہ سب حکومت میں تھے کسی بھی حکومت سے زیادہ فنڈز دئیے، ہر جائز کام کیا تو پھر کارکردگی خود بھی تو دکھانی تھی جماعت کسی ایک فرد کی نہیں ہم سب کی ہے اس کو ملکر مظبوط بنائیں گے آزادکشمیر میں الیکشن قبل از وقت ہوسکتے ہیں کارکنان متحد و منظم رہیں اور آپسی اختلاف دور کریں مسلم لیگ ہمارا گھر ہے اور اس میں قائد صرف نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف ہیں، اور ہمارے مستقبل کی امید مریم نواز شریف ہیں، انشااللہ مسلم لیگ ن کو مضبوط بنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

آزادکشمیر حکومت کی خرابیاں اپنی ، الزام شہباز شریف کو دے رہے ہیں، راجہ فاروق حیدر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں