راجہ سبیل ریاض کو معاون خصوصی برائے یوتھ ، سپورٹس اینڈ کلچر تعینات کرنا خوش آئند ہے ، پی ٹی آئی یوتھ و سٹوڈنٹ فیڈریشن

گل پور ( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف یوتھ و سٹوڈنٹ فیڈریشن حلقہ چڑھوئی کے راہنماؤں راجہ سفیان طارق ، راجہ ارسلان کالا ، راجہ ابرق جاوید ، آصف بیگ ، ملک اقبال صابر نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے راجہ سبیل ریاض کو معاون خصوصی برائے یوتھ ، سپورٹس اینڈ کلچر ھمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر تعیناتی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے تحریک انصاف بالخصوص یوتھ ونگ کو آزاد کشمیر میں مزید تقویت ملے گی ۔

سبیل ریاض ایک محنتی اور عمران خان کے جانثار ، وفادار ساتھی ہیں جو 2011 سے تحریک انصاف کیساتھ اپنی کمٹمنٹ نبھائے ہوئے ہیں ۔سبیل ریاض نے گراس روٹ لیول سے سیاسیت کا آغاز کیا تحریک انصاف 2014 کے دھرنے میں بھی عمران خان کے ھمراہ پیش پیش رہے جماعت کیساتھ اپنی وفاداری کو نبھانے کے عوض یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر کے جماعتی عہدے پہ فائز ہیں ۔

سبیل ریاض کی ایڈجسٹمنٹ سے جہاں تحریک انصاف آزادکشمیر میں مزید مضبوط و مستحکم ہوگی وہیں کارکنان کے حوصلوں کو جلا ملے گی ۔ سبیل ریاض کی ایڈجسٹمنٹ پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری سے نبھاتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کو ترویج دینگے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

راجہ سبیل ریاض کو معاون خصوصی برائے یوتھ ، سپورٹس اینڈ کلچر تعینات کرنا خوش آئند ہے ، پی ٹی آئی یوتھ و سٹوڈنٹ فیڈریشن” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں