اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹس پر مسافروں کے سامان سے منشیات برآمد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ائیرپورٹس سکیورٹی فورس نے اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرکے دو مسافروں کے سامان سے منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر محمد عدنان خان سے 1.8 کلو گرام حشیش جب کہ لاہور سے بحرین جانے والے مسافر عبدالرحمان سے950 گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔

اے ایس ایف کا بتانا ہےکہ دونوں مسافروں نے منشیات اپنے اپنے بیگز میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں