وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ اورگوادر پہنچیں گے

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ اورگوادر پہنچیں گے۔وزیر اعظم کوئٹہ میں سٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم گوادر پورٹ کا فضائی دورہ کریں گے اور ایسٹ بے ایکسپریس وے (EBE) کا افتتاح کریں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف مقامی عمائدین اور ماہی گیروں سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کے بعدمیڈیاسےبھی مخاطب ہوں گے۔
Load/Hide Comments