عمران خان اسلام آباد کب آئیں گے؟ فواد چوہدری نے کیا بتایا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان پشاور سے اسی ہفتے اسلام آباد واپس آجائیں گے،عمران خان پشاور میں کوئی سرکاری وسائل پر نہیں بیٹھے ،یہ سب سے بڑے لیڈر کو غدار قرار دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کو علیحدہ کرنے کا بہت زیادہ نقصان ہوگا۔انہوں نے نجی ٹی وی اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارٹی سربراہ کی حیثیت سے پشاور میں ہیں، وہاں کی پارٹی حکومت کررہی ہے، اگر وہ جاتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں،عمران خان اسی ہفتے اسلام آباد واپس آجائیں گے،عمران خان پشاور میں کوئی سرکاری وسائل پر نہیں بیٹھے ۔

لیکن میں پوچھتا ہو ں کہ مریم نواز کس حیثیت سے سرکاری پروٹوکول لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر کو غدار قرار دینا چاہتے ہیں، یہ پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کو علیحدہ کرنے کا بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ مزید برآں مرکزی رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، امید ہے اگلے ہفتے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوجائے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز اس وقت اقلیتی وزیر اعلیٰ ہیں، ان کی غیرآئینی و غیرقانونی حکومت کو بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 5 مخصوص نشستوں کے ارکان ڈی سیٹ ہوگئے ہیں، اس اسمبلی کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن اس اسمبلی میں جانے کیلئے تیار نہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ادارے بھی اپنا کام کریں۔


فواد نے کہا کہ شہباز شریف ترکی دورے میں 54 لوگوں کو اپنے ساتھ لے کرگئے ہیں، اس وقت پاکستان میں ایک آئینی بحران ہے، ان کے پاکستان میں دن کم اور بیرون ملک رہنے کے دن زیادہ ہیں۔ سابق وزیراطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو، حناربانی کھر اور شیری رحمٰن کے بیرون ملک دورے زیادہ ہیں۔اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم اور توانائی کے وزراء استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، مصدق ملک اور خرم دستگیر کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں