اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31جولائی کو ہوں گے،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 31جولائی کو ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدوارکاغذات نامزدگی 13جون سے 16جون تک جمع کروا سکتے ہیں ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20سے 22جون تک کی جائے گی،شیڈول کے اعلان کے بعداسلام آباد میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی ہو گی،نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں نئے ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کے علان پر پابندی ہو گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں