عمران خان اب ضمانتی لیڈر،اپنی ناکامی کا ملبہ ملک پر ڈال رہے ہیں، مریم نواز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جس منڈیٹ کا  سوگ منا رہے ہیں وہ ان کا تھا ہی نہیں، ان کے پاس جو کرسی تھی وہ چھینی ہوئی تھی ،آج اپنی ناکامی کا ملبہ ملک پرڈال رہے ہیں یہ شخص اقتدار کے چلے جانے پر دل گرفتہ ہے۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ،جس ملک سے آپ تعلق رکھتے ہوں کیا اس کی یہ تھیوری ہے آپ کو یہ بھی پتا ہے کہ پاکستانی کتنی قربانیوں کے ساتھ بنا تھا اللہ نہ کرے کہ پاکستان کا زرہ سا بھی نقصان ہو نواز شریف کو ایکسپائر اقامے پر نکالا گیا اور انہوں نے دوبار جلا وطنی برداشت کی ،عمران خان اپنی ناکامی کا ملبہ ملک پر ڈال رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے ان کی سیاست کے تین سو ٹکڑے ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مینڈیٹ جعلی تھا بھٹو شہید ہوئے بینظر بھٹو شہید ہوئیں لیکن آواز آئی پاکستان کھپے عمران خان نے ماضی میں بھی کہا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام کی ضرورت نہیں عمران خان نے پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کی توہین کی عمران خان اب ضمانتی لیڈر ہےرانا ثنااللہ کے خوف سے صوبہ خیبر پختونخوا میں چھپ پر بیٹھا ہوا ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مسائل پر جونک بن کر بیٹھا ہوا ہے یہ نظریہ آپ کو گولڈ سمتھ نے دیا ہے یا اسرائیل نے دیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں