بلوچستان سے اہم شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیرسعید الحسن مندوخیل نے مسلم لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ق لیگ کی ٹکٹ اڑا لی۔مسلم لیگ ق کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سعید الحسن مندوخیل نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کی اجازت سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دورمیں بلو چستان کو خصوصی پیکچز دئے گئے ،پاکستان پیپلز پارٹی میں بلوچستان کی قد آور سیاسی شخصیات کی شمولیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت کا اعتراف ہے ، یہ بات انہوں نے سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل سے ٹیلیفو نک گفتگو کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے پر اپنی اور پارٹی قیادت کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آپ اور آپ کے خاندان کے قابل قدر فیصلے کو سراہتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے دور میں بلوچستان کو خصوصی پیکجز دیئے گئے جن میں آغاز حقوق بلوچستان سر فہرست ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں بلوچستان کی قد آور سیاسی شخصیات کی شمولیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت کا اعتراف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نئے آنے والے دوستوں کو بھرہور احترام اور برابر سیاسی مقام بھی دے گی،اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حیثیت وفاق کی زنجیر کی ہے پیپلز پارٹی کا حصہ بننا میرے لئے باعث اعزاز ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت میں جلد کوئٹہ میں بڑے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں