پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان کا بزرگ شہری پر بدترین تشدد

پاکستان تحریک انصاف کے منحرک رکن نور عالم خان نے پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کریم کنڈی اور ندیم افضل چن کے ساتھ ملکر بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں افطار ڈنر کے موقع پر پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم کے خلاف شہری نے نعرے بازی کی ، بزرگ شہری کے طنزیہ جملوں پر نورعالم غصے میں آگئے۔

بزرگ شہری نے نور عالم خان، ندیم افضل چن، مصطیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کو دیکھ کر “غدار” کے نعرے لگائے۔

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی شہری کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور پھر پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھراور نورعالم خان نے شہری کوتھپڑ مارے اور زدوکوب کیا۔ لوگوں نے بیچ بچاؤ کرکے شہری کوچھڑوایا۔

بعد ازاں بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہوٹل سے باہر نکال دیا گیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بزرگ شہری نے پشتو زبان میں نور عالم خان کو گالیاں دیں۔ پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے نے پہلے اسے سمجھانے کی کوشش کی بعد ازاں اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

دوسری جانب نورعالم کے ساتھ نجی ہوٹل میں شہری کی ہوٹنگ کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں نے پولیس کو طلب کرلیا۔ نور عالم خان نے بزرگ شہری کے خلاف درخواست جمع کروائی جس پر پولیس کی جانب سے ہوٹنگ کرنے والے شہری کی تلاش شروع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری  یو این ایف پی کا مہمان تھا، یواین ایف پی کی جانب سے 6 لوگوں کے ٹیبل بک تھا اور وہ نور عالم خان کے ساتھ والے ٹیبل پر ہی موجود تھے جب کہ پولیس کی جانب سے ٹیبل بک کیے جانے والے نمبر سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں