یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سزا عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں پیش کیں ہیں،مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی کوئی چار دیواری اور عزت محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کہا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سزا عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے،سبز ہلالی پرچم میں کشمیری اپنے شہدا کی تدفین کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں