وزیراعظم کا پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس شروع کرنیکا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے منصب سنبھالتے ہی پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس فوری طور پر شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جیسے ہی میٹرو بس سروس شروع کرنے کا حکم دیا تو سی ڈی اے اور این ایچ اے حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے کھٹائی میں پڑے ہوئے میٹرو بس سروس منصوبے کی ٹیسٹ سروس شروع کردی گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ملنے والے احکامات کے فوری بعد حکام کی ہدایت پر پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس کو چلا دیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ طے شدہ منصوبے کے تحت وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہفتے کے دن میٹرو بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں