وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے پاس نمبرز پور ے ہیں۔تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے نئے وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے۔

ذمہ دار ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج اسمبلی میں جمع کروائی جائے گی۔

ذرائع مطابق عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 17 اراکین اسمبلی نے دستخط کئے ہیں، دستخط کرنے والوں میں کچھ حکومتی اراکین اور وزرا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم پیش کی گئی تھی۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اس کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور ایوان نے عبدالقدوس بزنجو کو نیا  وزیر اعلیٰ منتخب کرلیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں