پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر ملکی معیشت دم توڑ جائے گی، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر ملکی معیشت دم توڑ جائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے مگر نوازشریف اور شہباز شریف کو عوامی دکھ و تکالیف کا اندازہ ہے جس کے بارے میں وہ فکرمند بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی فیصلہ ابھی اور اسی وقت ہوسکتا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر ملکی معیشت دم توڑ جائے گی، عمران خان ملک کو تباہ کر گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں