ہیٹ ویو کا خطرہ: تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: (ایجوکیشن رپورٹر) ملک میں بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے باعث اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں نرسری سے لیکر پانچویں تک کے بچوں کی کلاسز فوری بند کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا )نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو مطلع کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری سے پانچویں تک کے طلباکی کلاسز فوری بند کر دی جائیں اور چھٹی سے اوپر تمام کلاسز کا دورانیہ صبح 8سے 11بجے تک کر دیا گیا ہے۔

تمام نجی تعلیمی اداروںکو ایڈوائزری پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
Load/Hide Comments