بابر اعظم اور محمد عامر کی ہمشکل خواتین کرکٹرز کے سوشل میڈیا پر چرچے

کے ہمشکل لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، اسی تناظر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ہمشکل خواتین کرکٹرز کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

جیسے ہی یہ تصاویر وائرل ہوئیں اِن تصاویر پر میمرز کو میمز بنانے کا موقع مل گیا ہے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کی مشابہہ خاتون کرکٹر کا نام گُل فیروزہ ہے جو کہ ملتان انڈر 21 ٹیم کی کھلاڑی ہیں، گُل فیروزہ بھی بابر اعظم کی طرح بیٹر ہیں۔

دوسری جانب محمد عامر کی مشابہہ خاتون کرکٹر کا نام سعدیہ اقبال ہے جو کہ ایک اسپنر ہیں۔ یہ دونوں خواتین کھلاڑی جَلد ہی نیشنل ویمن ٹیم میں ڈیبیو دینے والی ہیں۔

https://www.instagram.com/tv/CdirEGpI2tR/?utm_source=ig_web_copy_link

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گل فیروزہ اور سعدیہ اقبال کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ دونوں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کی تیاریوں میں شریک ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں