ملک میں پولیو کاایک اور کیس، رواں برس تعداد 3 ہوگئی

شمالی وزیرستان: {ہیلتھ رپورٹر} پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان میں ایک سال کی بچی پولیس کی وجہ سے مفلوج ہوگئی ہے، بچی میں ٹائپ 1وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس پاکستان سے پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے۔

وفاقی سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ 2022 میں پولیو کے پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہمیں مزید کیسز آنے کا خدشہ تھا ، جنوری سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کا ایک بھی کیس ہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہے، بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے لازمی ہے کہ ہر مہم میں تمام بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں جائیں

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے کوششوں مزیز تیز کیا جارہا ہے، وائرس کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان دنیا کے ان چند م،لکوں میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس بچنوں کو اب بھی زندگی بھر کے لیے معذور بنارہا ہے، کئی برسوں سے ملک بھر میں متواتر انساد پولیو مہم چلائی جارہی ہے، اس کے باوجود ملک سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہوپارہا۔

2019 میں ملک میں پولیو کے 147 کیسز سامنے آئے تھے، 2020 میں یہ تعداد گھٹ کر 84 جب کہ 2021 میں صرف ایک بچے میں اس کی تصدیق ہوئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں