نواز شریف دبئی آنے کیلئے جدہ سے روانہ ہوگئے

نواز شریف دبئی آنے کیلئے جدہ سے روانہ ہوگئے

سابق وزیراعظم نواز شریف جدہ سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ 5 افراد دبئی پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے اس سے قبل دبئی پہنچ جانے کی خبر میں صداقت نہیں تھی، نواز شریف سعودی حکام کے ساتھ اہم میٹنگ کے سبب دبئی جانے کیلئے پرواز نہیں لے سکے تھے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کی صبح دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی جہاز FBD45255 کی نئے روٹ پر بکنگ کی گئی ہے۔خصوصی جہاز 21 اکتوبر کو صبح 8 بجے (9 بجے پاکستان ٹائم) پرواز کرے گا، خصوصی جہاز پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا، پھر لاہور کیلئے پرواز کرے گا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی جہاز اُسی روز شام کو واپس دبئی چلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں